فالکنر کی واپسی سے آسٹریلوی ٹیم میں آل راؤنڈرز کی جنگ چھڑنے کا امکان

فالکنر کے فٹ ہونے کی صورت میں مچل مارش یا پھر واٹسن میں سے کسی ایک کو باہر بیٹھنا پڑسکتا ہے

فالکنر کے فٹ ہونے کی صورت میں مچل مارش یا پھر واٹسن میں سے کسی ایک کو باہر بیٹھنا پڑسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی ٹیم میں جگہ کیلیے آل راؤنڈرز کے درمیان جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔


جیمز فالکنر کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف میچ میں مچل مارش کو کھلایا گیا جنھوں نے 33 رنز کے عوض نہ صرف 5 وکٹیں لیں بلکہ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے کارآمد 23 رنز بھی بنائے، ان کی وجہ سے گولڈن ڈک کا شکار ہونے والے شین واٹسن پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ فالکنر کے فٹ ہونے کی صورت میں مچل مارش یا پھر واٹسن میں سے کسی ایک کو باہر بیٹھنا پڑسکتا اور یہی سلیکٹرز کیلیے سب سے مشکل فیصلہ ہوگا کیونکہ ان تینوں میں سے کسی کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔
Load Next Story