سارک کانفرنس کے دوران نواز مودی خفیہ ملاقات ہوئی بھارتی اخبار
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات 15 منٹ تک جاری رہی، بھارتی اخبار
دونوں رہنماؤں کے درمیان آگے بڑھنے کے حوالے سے کوئی معاہد ہ نہیں ہوا تاہم دونوں نے مزید کچھ وقت انتظار کرنے پر اتفاق کیا، بھارتی اخبار۔ فوٹو: فائل
بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 2 ماہ قبل نیپال میں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان 15 منٹ تک خفیہ ملاقات ہوئی تھی۔
بھارتی اخبار دی سنڈے ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کھٹمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر27 نومبر کو پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان خفیہ ملاقات ہوئی تھی جو15منٹ تک جاری رہی جس میں دونوں رہنماؤں نے رابطہ نہ رکھنے کی صورت میں اپنی حکومتوں کو درپیش آنے والی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آگے بڑھنے کے حوالے سے کوئی معاہد ہ نہیں ہوا تاہم دونوں نے مزید کچھ وقت انتظار کرنے پر اتفاق کیا۔