سندھ حکومت اور ڈینش کمپنی میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا معاہدہ
مفاہمت کی یادداشت کے مطابق ویسٹاس سندھ حکومت کو منصوبے کیلیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔
مفاہمت کی یادداشت کے مطابق ویسٹاس سندھ حکومت کو منصوبے کیلیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی اور اس کی استعداد بعد میں100 میگاواٹ تک بڑھائی جائے گی۔ فوٹو: فائل
ڈنمارک کی ویسٹاس ونڈسسٹمز اور حکومت سندھ کے درمیان ہوا سے توانائی کے منصوبے پرکام شروع کرنے کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ویسٹاس کمپنی ڈنمارک اور سندھ حکومت کے سینئر عہدیدار نے کیے، اس موقع پر وزیراعلی قائم علی شاہ اور ڈنمارک کے سفیر جسپرایم سورنسن بھی موجودتھے۔ مفاہمت کی یادداشت کے مطابق ویسٹاس سندھ حکومت کو منصوبے کیلیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی اور اس کی استعداد بعد میں100 میگاواٹ تک بڑھائی جائے گی، ویسٹاس کی معاونت اور ڈنمارک کے سفارتخانے کی مدد سے منصوبے کے لیے قر ضے کا حصول بھی آسان ہوسکے گا۔