ٹیم میں واپسی کیلیے عامر کو مزاحمت کا سامناکرنا پڑے گا

موجودہ سائیڈ میں زیادہ تر پلیئرز ایک فکسر کی ڈریسنگ روم میں واپسی نہیں چاہتے

عامر، سلمان بٹ اور آصف کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ نے پاکستان کرکٹ کو بدنام اور کھلاڑیوں کو شدید دباؤ کا شکارکیا. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی میں رعایت کے بعد فاسٹ بولر عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی تو ہوچکی لیکن قومی ٹیم میں واپسی کیلیے انھیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔


پاکستان کے ایک سابق کھلاڑی کا کہنا ہے کہ موجودہ سائیڈ میں زیادہ تر پلیئرز ایک فکسر کی ڈریسنگ روم میں واپسی نہیں چاہتے، عامر، سلمان بٹ اور آصف کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ نے پاکستان کرکٹ کو بدنام اور کھلاڑیوں کو شدید دباؤ کا شکارکیا، اگر ان میں سے کسی کرکٹر کی ٹیم میں واپسی ہوئی تو ہر نوبال، رن آؤٹ اور ڈراپ کیچ کو مشکوک نظروں سے دیکھا جائے گا۔

 
Load Next Story