مہندرا دھونی کو پاکستان پر فتح کے بعد اسٹمپس سے بیلز اٹھانے سے روک دیا گیا

دھونی نے بیلز اٹھائیں تو امپائر ای ین گولڈ نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔

اسٹمپس کی مالیت 40 ہزار ڈالر جبکہ ایک بیل کی قیمت آئی فون کے برابر ہے. فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو پاکستان پر فتح کے بعد اسٹمپس سے بیلز اٹھانے سے روک دیا گیا۔


اپنی ٹیم کی ہرکامیابی کے بعدانھیں وکٹ نکال کر جشن منانے کی عادت ہے لیکن ورلڈ کپ میں ایل ای ڈی اسٹمپس اور بیلز استعمال ہورہی ہیں،کامیابی کے بعد جیسے ہی دھونی نے بیلز اٹھائیں، فوراً اسکوائرلیگ پر موجود امپائر ای ین گولڈ آگے بڑھے اور انھیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ یاد رہے کہ اسٹمپس کی مالیت 40 ہزار ڈالر جبکہ ایک بیل کی قیمت آئی فون کے برابر ہے، اس لیے ان کے ساتھ جشن منانے کی اجازت نہیں ہے۔
Load Next Story