آفیشلزکی فوج بھیجنے والے پی سی بی نے اپنے عظیم سپوت وسیم اکرم کو بھلا دیا

کسی بورڈ آفیشل، ٹیم منیجر یا کوچ نے ان سے کبھی پلیئرز کو مشورے دینے کیلیے نہیں کہا، وسیم اکرم

اتنے بڑے میچ کیلیے خراب وکٹ بنائے جانے پر حیران ہوں، وسیم اکرم (فوٹو ایکسپریس)

لاکھوں روپے پھونک کر ورلڈکپ کیلیے آفیشلز کی فوج بھیجنے والے پی سی بی نے اپنے ہی عظیم سپوت وسیم اکرم کو بھلا دیا۔

سابق پیسر نے شکوہ کیا کہ کسی بورڈ آفیشل، ٹیم منیجر یا کوچ نے ان سے کبھی پلیئرز کو مشورے دینے کیلیے نہیں کہا، ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے مزید کہا کہ پاکستانی شائقین مجھ سے شکوہ کرتے ہیں کہ میں بھارت میں کوچنگ کرتا ہوں، میں انھیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ مجھے بلاتے ہیں تو جاتا ہوں، یہاں تو کوئی پوچھتا ہی نہیں ہے، شاید بورڈ کو کوئی انا کا مسئلہ ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے آسٹریلوی پچز پر کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے، میرے مشورے ٹیم کے کام آتے مگر کسی نے بلانے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

Load Next Story