نیوزی لینڈ میں اسکور کی پیشگوئی کرنے والا سافٹ ویئر ناکارہ ثابت ہونے لگا

اسکور سافٹ ویئر کی مسلسل 2مرتبہ غلط پیشگوئی پر شائقین کافی برہم بھی ہوئے

اسکور سافٹ ویئر کی مسلسل 2مرتبہ غلط پیشگوئی پر شائقین کافی برہم بھی ہوئے. فوٹو؛ فائل

نیوزی لینڈ میں اسکور کی پیشگوئی کرنے والا سافٹ ویئر ناکارہ ثابت ہونے لگا، اس میں 2006 سے کھیلے جانے والے میچز کا ڈیٹا شامل ہے جس کی مدد سے کسی بھی مقابلے کے دوران ممکنہ اسکور اور ایوریج کے حوالے سے اندازہ لگایا جاتا ہے۔


مقامی میزبان براڈ کاسٹر ادارے کی جانب سے اسے گذشتہ تین برس سے استعمال کیا جارہا ہے، اس سے چینل کی ریٹنگ میں اضافہ ہوا لیکن گذشتہ عرصے مسلسل 2مرتبہ غلط پیشگوئی پر شائقین کافی برہم ہوہے۔ کچھ ماہ قبل ایک میچ میں کیویز کا 40 اوورز میں اسکور 238 تھا اس وقت سافٹ ویئرکی مدد سے پیشگوئی کی گئی کہ ٹیم 50 اوورز میں 304 رنز بنائے گی، مگر لیوک رونچی کے 170 ناٹ آؤٹ اور گرانٹ ایلوئٹ کے 104 رنز کی بدولت مجموعی اسکور 5 وکٹ پر 360 رہا۔ اس طرح ایک اور میچ میں اس سافٹ ویئر کی مدد سے پیشگوئی کی گئی کہ میزبان سائیڈ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے گی لیکن وہ آسانی سے مقابلہ جیت گئی تھی۔
Load Next Story