نوجوان فاسٹ بولر عمران خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
عمران خان کے نکاح کی تقریب پشاور کے ایک ہال میں منعقد ہوئی
ورلڈ کپ کھیلنے کی دیرینہ خواہش پوری نہ ہوسکی لیکن ٹیم میں جگہ نہ بنانے پر افسردہ نہیں ہوں، عمران خان۔ فوٹو؛ ایکسپریس
نوجوان ٹیسٹ کرکٹر عمران خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، پیسر نے ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش پوری نہ ہونے پر جنید خان کی تقلید کرتے ہوئے شادی کر کے والدہ کی خواہش پوری کردی۔
لوئر دیر کے نوجوان فاسٹ بولر کے نکاح کی تقریب گذشتہ روز پشاور کے ایک ہال میں منعقد ہوئی جس میں کرکٹ سے وابستہ افراد سمیت مختلف مکاتب فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کی دیرینہ خواہش پوری نہ ہوسکی لیکن ٹیم میں جگہ نہ بنانے پر افسردہ نہیں ہوں، میں آنے والے دنوں میں سخت محنت سے ٹیم کا مستقل رکن بن جاؤں گا۔ واضح رہے کہ عمران خان حال ہی میں یو اے ای میں آسٹریلیاء اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔