الیکشن کمیشن کا78لاکھ نئے ووٹرزکے اندراج کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں مئی 2015 میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی فہرست میں 12لاکھ نئے ووٹرزشامل کیے جائیں گے۔

ملک میں رائے دہندگان کی تعداد 8کروڑ 63لاکھ سے بڑھ کر 9کروڑ 60لاکھ ہوجائے گی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں میں 78لاکھ نئے ووٹروں کے اندراج اورفہرست میں موجود ووٹروں کی موت، ترک شہریت یاشناختی کارڈسے محرومی کی وجہ سے 5لاکھ ووٹروں کے اخراج کافیصلہ کیاہے۔

ملک میں رائے دہندگان کی تعداد 8کروڑ 63لاکھ سے بڑھ کر 9کروڑ 60لاکھ ہوجائے گی۔ خیبرپختونخوا میں مئی 2015 میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی فہرست میں 12لاکھ نئے ووٹرزشامل کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ پیر کو الیکشن کمیشن میںچیف الیکشن کمشنرجسٹس سردارمحمد رضاکی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس کے دوران انتخابی فہرستوں کی نظرثانی اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔


اجلاس کے دوران متفقہ طورپر مئی2015 میں خیبرپختونخوا میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے لیے نئے شناختی کارڈہولڈر نوجوانوں کے ووٹوں کے اندراج اوروفات پاجانے والے، پاکستانی شہریت ترک کرنے والے یاقومی شناختی کارڈسے محروم ہونے والے ووٹروں کے نام فہرست سے نکالنے کافیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب اورسندھ میں حلقہ بندیوںکی تکمیل کے بعدبقیہ تینوںصوبوںمیں بھی یہی عمل دہرایا جائے گا۔ اجلاس کوبتایا گیاکہ عام انتخابات2013 کے بعدنادرا نے78لاکھ نئے کمپیوٹرائزڈقومی شناختی کارڈجاری کیے ہیں جوکہ انتخابی فہرستوں میں شامل ہونے ہیں۔

 
Load Next Story