’’بروٹس‘‘ تم بھی ’’تم سے تو یہ امید نہیں تھی‘ ‘ بلاول کاذوالفقار مرزا کوجواب
پارٹی قیادت کیخلاف باتیں اور مختلف دعوے کرنیوالے دوست نہیں، ٹویٹ پیغام
پیپلزپارٹی متحد ہے، پارٹی قیادت کیخلاف باتیں اور مختلف دعوے کرنیوالے دوست نہیں،ٹویٹ پیغام فوٹو: فائل
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی متحد ہے۔
پیر کو بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پارٹی پر تنقید کرنیوالے ذوالفقار مرزا کے الزامات پر ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ''بروٹس'' تم بھی ''تم سے تو یہ امید نہیں تھی'' پیپلزپارٹی متحد ہے۔ پارٹی قیادت کیخلاف باتیں اور مختلف دعوے کرنے والے پارٹی کے دوست نہیں۔
قبل ازیں اپنے ایک انٹرویو میں ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر کڑی تنقید کی تھی اور اس پر کرپشن کی سرپرستی کا الزام لگایا تھا۔
واضح رہے کہ میڈیا پر اس قسم کی خبریں گزشتہ کئی روز سے زیر گردش ہیں کہ بلاول بھٹو کے اپنے والد آصف علی زرداری سے اختلافات ہیں جس کی وجہ سے وہ لندن چلے گئے ہیں۔