سی آئی ڈی سندھ کا نام تبدیل کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ خفیہ ادار ہ ہوگا

سی ٹی ڈی کو خفیہ ادارے کا درجہ حاصل ہوگا اوریہ ادارہ خصوصی طور پر دہشت گردی کے خلاف کام کرے گا.

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو ایف آئی آر درج کرنیکا بھی اختیار ہوگا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
کرائم انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) سندھ کا نام تبدیل کر کے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔


سی ٹی ڈی جسے خفیہ ادارے کا درجہ بھی حاصل ہوگا اور مذکورہ ادارہ خصوصی طور پر دہشت گردی کے خلاف کام کرے گا ، سی ٹی ڈی میں تعینات افسران و اہلکاروں کو تنخواہ کے علاوہ خصوصی الاؤنس بھی دیا جائیگا ، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو ایف آئی آر درج کرنیکا بھی اختیار ہوگا۔
Load Next Story