10برس بعدکراچی اسٹیشن سے12گڈزٹرینوں کی روانگی

ریلوے افسران کی جانب سے ایک رات میں بارہ گڈز ٹرینیں چلانے کا دس سال پرانا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا

روانہ کی گئی گڈز ٹرینوں میں سے آٹھ کوئلے سے لدی ،ایک آئل اسپیشل جبکہ تین گڈز اسپیشل ہیں

دس برس بعد ریلوے عملہ کراچی اسٹیشن سے ایک ہی رات میں12 گڈز ٹرینوں کی روانگی یقینی بنانے میں کامیاب ہوگیا۔


ملک کے مختلف شہروں کو روانہ کی گئی گڈز ٹرینوں میں سے آٹھ کوئلے سے لدی ،ایک آئل اسپیشل جبکہ تین گڈز اسپیشل ہیں۔ذرائع کے مطابق کئی روز سے آٹھ گڈز ٹرینوں کی روانگی عمل میں آرہی تھی چین سے درآمدکیے گئے انجنوں اور کوچز کی دستیابی کے پیش نظر ریلوے افسران کی جانب سے ایک رات میں بارہ گڈز ٹرینیں چلانے کا دس سال پرانا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا۔کراچی اسٹیشن سے روانہ ہونے والی گڈز ٹرینوں میں سے ایک لاہو ر ،ایک پریم نگر، ایک مظفر گڑھ، دو داودخیل ،دو لال پیرملتان ، دو ماچھی گوٹھ جبکہ تین چیچوکی ملیاں کے لیے روانہ ہوئیں۔
Load Next Story