ویرات کوہلی سے دوستی پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتیانوشکا
ویرات کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتی ہوں یہ میرا ذاتی معاملہ ہے، اداکارہ فوٹو؛فائل
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا۔
ایک بھارتی اخبار کو انٹرویوکے دوران انوشکا شرماکا کہنا تھا کہ میرے ویرات کے ساتھ تعلقات ہیں اور میں ان تعلقات کی قدر کرتی ہوں انھوں نے کہا کہ میں ان تعلقات بارے اس لیے زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتی کہ ابھی ہم دونوں اپنی حدود کے بارے نہیں جانتے انھوں نے کہا کہ مجھ سے بار بار جب اس حوالے سے پوچھا جاتا ہے تو میں تنگ پڑ جاتی ہوں کیونکہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے ۔
انھوں نے کہا کہ میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں اس لیے دوسروں کو اس بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔