آشا بھوسلے مسقط میں میوزک کنسرٹ بیچ میں چھوڑ کر چلی گئیں
ساؤنڈ سسٹم ٹھیک کام نہیں کررہا تھا ،گلوکارہ انتظامیہ کی منتوں کے باوجودواپس نہ آئیں فوٹو: فائل
بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے مسقط میں منعقدہ میوزک کنسرٹ کو ساؤنڈ سسٹم ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے شو کو بیچ میں چھوڑ کر چلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق اومان اوربھارت کے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے 14 فروری کو مسقط میں رائل اومان سفونی آرکسٹرا کے ساتھ ''آشا بھوسلے لائیو'' خصوصی کنسرٹ چل رہا تھا کہ آشا بھوسلے کنسٹرٹ کے بیچ پروگرام کو چھوڑ کر چلی گئیں کنسرٹ میں ان کے ساتھ گلوکار ساچین بھی تھے۔
کنسرٹ کی انتظامیہ کے مطابق انھوں نے پروگرام شروع ہونے سے قبل تمام ساؤنڈ سسٹم کی تسلی کرلی تھی لیکن نہ جانے بیچ پروگرام کیا ہوا کہ ساؤنڈ سسٹم صحیح کام نہ کرسکا اور آشا شو کو درمیان میں ناراضگی کے باعث شوچھوڑ کر چلی گئیں۔ انتظامیہ کی منت سماجت کے باوجود آشا کسی طور گانے پر آمادہ نہ ہوئیں اور ان کو بعد ازاں سامعین سے معافی مانگنی پڑی۔