اینڈرسن کا غلط آئوٹ دھرماسینا اور علیم ڈارکیخلاف تادیبی کارروائی نہیں ہوگی

جیمز ٹیلر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو فیصلے پرریویو لینے کے بعد گیند ڈیڈ ہوگئی تھی، آئی سی سی

آسٹریلیا سے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلش پلیئر جیمز اینڈرسن کوغلط رن آئوٹ دینے والے آفیشلز کیخلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں ہوگی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تسلیم کیا تھا کہ جیمز ٹیلر کی جانب سے ایل بی ڈبلیو فیصلے پرریویو لینے کے بعد گیند ڈیڈ ہوگئی جس پر اینڈرسن کورن آئوٹ قرار دینا درست نہیں تھا۔ اب کونسل نے یہ بھی تصدیق کردی کہ جن آفیشلز نے یہ غلطی کی وہ بدھ کوبنگلہ دیش اور افغانستان کے میچ میں بھی ذمہ داری انجام دیں گے۔ علیم ڈار تھرڈ امپائر ہوںگے جبکہ دھرما سینا ہفتے کو آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے میچ میں فیلڈامپائر ہوں گے۔

Load Next Story