ورلڈ کپ میں پہلا موقع اسکاٹ لینڈ کے چار پلیئرز گولڈن ڈک کا شکار

1999میں سری لنکا اور 2003 میں ایک میچ کے دوران پاکستان کے چار کھلاڑی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ سے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے چار پلیئرز گولڈن ڈک کا شکارہوئے تو یہ موجودہ ورلڈ کپ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا۔

اس سے قبل ون ڈے انٹرنیشنل میں 2مرتبہ 4 گولڈ ڈکس ہوچکے ہیں، 1999 میں سری لنکا اور 2003 میں ایک میچ کے دوران پاکستان کے چار کھلاڑی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے۔ ورلڈ کپ میں نہ جیتنے کی اسکاٹ لینڈ کی روایت برقرار رہی، یہ اس کا تیسرا میگا ایونٹ ہے لیکن ٹیم ابھی تک ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرپائی۔

Load Next Story