لاہور میں طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا مسافر گرفتار

دبئی سے آنیوالی پرواز کے عملے نے عمران کو مسافروں کیساتھ بدتمیزی سے روکا تو اس نے بم سے اڑانے کی دھمکی دی

ملزم نے دھماکے کی دھمکی دیدی، مسافر کو لواحقین کے حوالے کردیا،ترجمان اے ایس ایف۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز دبئی سے آ نیوالے مسافر کو پرواز بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔

پی آئی اے کی پرواز نمبر PK 204 دبئی سے لاہور آرہی تھی، پرواز میں سوار مظفر گڑھ کے مسافر عمران نے مسافروں سے بدتمیزی کی جس کی شکایت جہاز کے عملے سے کی گئی۔ عملے نے عمران کو بدتمیزی سے روکا تو اس نے عملے سے بھی بدتمیزی شروع کردی اور پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔

طیارے کے پائلٹ نے لاہور ایئرپورٹ پر اترنے سے پہلے ریڈ الرٹ کی کال چلادی جس پر اے ایس ایف کے عملہ نے مسافر کو حراست میں لے لیا، ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر کو پرواز سے اے ایس ایف کی نگرانی میں نکال کر ایئرپورٹ پر آئے اور اس کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

Load Next Story