کے آئی سی ٹی کے ٹیکسز میں بے قاعدگیاں کرنے کا انکشاف
ایس آراو 659 کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی خزانے کو 5 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا
پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ڈائریکٹوریٹ نے رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی۔ فوٹو: فائل
محکمہ کسٹمز کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) کی ڈیوٹی وٹیکسوں میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کردی۔
ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ کے آئی سی ٹی نے ایس آراو 659 کاناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے 5کروڑروپے سے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسوں میں بے قاعدگیاں کیں اور اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کے آئی سی ٹی کی جانب سے 29 اگست 2013میں جی ڈی KAPW-HC-25356کے ذریعے درآمدہونے والے ہائی وولٹیج کیبل، 1250KVA استعداد کے حامل ہائی وولٹیج ٹرانسفارمر،250KVA استعداد کے ہائی وولٹیج ٹرانس فارمر، ہائی وولٹیج سوئچ گیئر اور پلیٹ فارم، واک وے کے کنسائمنٹ کے دوران آڈٹ میں واضح کیا ہے کہ مذکورہ ٹرمینل نے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے لیے پاکستان کسٹمزٹیرف (پی سی ٹی) غلط ظاہر کر کے ایس آراو 659 کا ناجائزفائدہ اٹھایا ہے جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو مجموعی طورپر 5 کروڑ 4 لاکھ 1 ہزار 34 روپے کا نقصان پہنچایا گیاہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل کی جانب سے درآمدکردہ مذکورہ کنسائمنٹ پر ایس آراو659کے تحت فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) حاصل کرتے ہوئے کنسائمنٹ کی کلیئرنس 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کے بجائے صفرفیصدکسٹمزڈیوٹی پر کی گئی۔
ڈائریکٹویٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمینل کی جانب سے کلیئرکیے جانے والے کنسائمنٹ کے آئٹم میں کیبل ریل اورکنٹرول بوکس کے 6 یونٹ کی کلیئرنس پر93 لاکھ 67 ہزار 253 روپے کی ڈیوٹی وٹیکس، 2 ہزار 550 میٹر ہائی وولٹیج کیبل کی کلیئرنس پر 82 لاکھ 50 ہزار 845 روپے مالیت کی ڈیوٹی و ٹیکسز، 6 ہائی وولٹیج ٹرانسفارمر 1250KVA کی کلیئرنس پر 80 لاکھ 28 ہزار 375 روپے کی ڈیوٹی وٹیکسز، 6 ہائی وولٹیج ٹرانسفارمر 250KVA کی کلیئرنس پر 50 لاکھ 63 ہزار 712 روپے کی ڈیوٹی و ٹیکسز، 6 ہائی وولٹیج سوئچ گیئرز کی کلیئرنس پر 1 کروڑ 33 لاکھ 52 ہزار 15 روپے کی ڈیوٹی وٹیکسز اور 6 پلیٹ فارمز، واک وے کی کلیئرنس پر 63 لاکھ 38 ہزار 834 روپے کی ڈیوٹی و ٹیکسوں کی بے قاعدگیاں کی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل کیخلاف کنٹراونشن رپورٹ مرتب کرکے قانونی کارروائی کیلیے رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ٹرمینل نے بورڈآف انویسٹمنٹ کی جانب سے ایس آر او 575 کی سہولت نہ دینے پرڈیوٹی و ٹیکسوں میں بے قاعدگی کیلیے ایس آر او 659 کے تحت غیرقانونی طریقے سے اپنے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کی ہے۔