جامعہ کراچی کے امتحانی اوقات کار میں تبدیلی طالبات کے لیے درد سر بن گئی
رعنالیاقت کالج میں قائم امتحانی مرکزمیں طالبات بی اے کے پرچے کا امتحان دینے دوپہرمیں پہنچیں
متاثرہ طالبات کاپرچہ لیا جائے گا،جامعہ کراچی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
جامعہ کراچی کے تحت جاری ڈگری امتحانات کے موقع پرامتحانی اوقات میں کی گئی اچانک تبدیلی طلبہ کے لیے درد سربن گئی اور بی اے کے پرچوں کے اوقات کار دوپہر کے بجائے صبح میں کیے جانے کے سبب دوسرے روزبھی سیکڑوں طالبات رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج برائے طالبات میں قائم امتحانی مرکزمیں امتحان میں شرکت سے محروم رہ گئیں جس کے بعد طالبات نے احتجاج کیااورمنگل کی طرح بدھ کو بھی اسٹیڈیم روڈ بند کرکے امتحانی اوقات کی تبدیلی کے معاملے پر جامعہ کراچی کے خلاف احتجاج کیا۔
اسٹیڈیم روڈ عارضی طور پر بند ہونے سے اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا، بدھ کوجب طالبات دوپہرمیں بی اے سال دوئم کاپرچہ دینے کے لیے پہنچی توانھیں معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ امتحانی مرکزمیں بی اے کاپرچہ صبح میںہی منعقدہوچک جس کے سبب طالبات سخت پریشان ہوئیں اورانھوں نے احتجاج شرو ع کردیا، واضح رہے کہ منگل کوبھی بی اے پارٹ ون کی طالبہ نے امتحانی اوقات کی تبدیلی کے خلاف مظاہرہ کیا تھا اور یونیورسٹی روڈ بند کردی تھی، طالبات کا کہنا تھاکہ امتحانی اوقات میں تبدیلی سے انھیں آگاہ نہیں کیا گیا جس کے سبب وہ امتحان میں شرکت سے محروم ہوگئی ہیں اوران کاقیمتی سال ضائع ہونے کااندیشہ ہے۔
ادھر ''ایکسپریس''کے رابطہ کرنے پر رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج برائے طالبات کی پرنسپل پروفیسرشبانہ پرویز نے بتایاکہ اس معاملے پرجامعہ کراچی کوخط لکھاگیاہے اورشعبہ امتحانات سے اس معاملے کوحل کرنے کی درخواست کی گئی ہے انھوں نے بتایاکہ ناظم امتحانات کاکہناہے کہ انتظامیہ نے اخبارات میں امتحانی اوقات کی تبدیلی کااعلان شائع کروایا ہے جبکہ یونیورسٹی ویب سائٹ پربھی اس کی اطلاع دی گئی ہے، ڈگری امتحان کے ختم ہوتے ہی ان متاثرہ طالبات کا پرچہ لے لیا جائے گا۔