پارٹی فنڈز میں مبینہ خوردبرد کےخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے عمران کو طلب کر لیا
پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات نے پارٹی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیوں کےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی ہے
تحریک انصاف کے فنڈز میں مبینہ خورد برد کے خلاف درخواست پر عمران خان اور جہانگیر ترین کونوٹس جاری فوٹو : فائل
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے فنڈز میں مبینہ خورد برد کے خلاف پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات اکبرایس بابرکی درخواست پر عمران خان اور جہانگیرترین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 23 فروری کوکمیشن میں خودیااپنے وکیل کے ذریعے جواب داخل کرنے کے احکام دیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی ہے کہ پی ٹی آئی کے پارٹی فنڈز میں مبینہ بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔20 لاکھ امریکی ڈالرکے پارٹی فنڈز سے متعلق الیکشن کمیشن کوآگاہ نہیں کیا گیاہے۔ لہٰذا عمران خان کے خلاف پولیٹکل پارٹیز آرڈر2002ء کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے درخواست میں عمران خان اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کرتے ہدایت کی ہے کہ 23فروری کوخود یا وکیل کے ذریعے جواب داخل کریں اس روزکمیشن درخواست کی سماعت کرے گا۔