پاکستان فوجی عدالتوں کی کارروائی دیکھنے کی اجازت دےیورپی یونین

یورپی یونین کے وفد کی سر براہ نے بلدیہ ٹاؤن کراچی کے واقعہ پربھی تشویش کااظہارکرتے ہوئےتحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

یورپی یونین کا یورپی مبصرین کوفوجی عدالتوں میں چلائے جانے والے مقدمات کی کارروائی کاجائزہ لینے کی اجازت دینے کامطالبہ فوٹو: فائل

یورپی یونین نے یورپی مبصرین کوفوجی عدالتوں میں چلائے جانے والے مقدمات کی کارروائی کاجائزہ لینے کی اجازت دینے کامطالبہ کردیا اورپاکستان میں حالیہ دہشت گردحملوں کی پُرزورمذمت کی ہے۔


بدھ کویورپی یونین وفدکی سربراہ جین لیمبارٹ نے دیگروفدارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ ہم نے فوجی عدالتوں کی کارروائی کاجائزہ لینے کے لئے یورپی یونین کےساتھ مقامی مبصرین کی رسائی کیلئے بھی کہا ہے ، ہمیں سزائے موت پرعائدپابندی ہٹانے پرتشویش توہے مگراسے پاکستان کو ''جی ایس پی پلس'' رعایتوں کیساتھ جوڑایامشروط نہیں کیا۔ انہوں نے کہایورپی یونین صرف دہشتگردی کے مقدمات کے حوالے سے سزائے موت پرعملدرآمدکے عمل کاجائزہ لیتارہے گا۔ انھوں نے بلدیہ ٹاؤن کراچی کے واقعہ پربھی تشویش کااظہارکیا اورکہااس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
Load Next Story