دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے امریکی سینیٹر
ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی
جیک ریڈکی سرتاج عزیز، ڈار اور آرمی چیف سے ملاقاتیں، علاقائی سلامتی، تعلقات پر تبادلہ خیال۔ فوٹو: فائل
امریکی سینیٹر جیک ریڈ نے بدھ کو مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز اور بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق سینیٹر جیک ریڈجو امریکی سینٹ کی آرمڈسروسز کمیٹی کے رکن بھی ہیں کے ہمراہ امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور آرمڈ سروسز کمیٹی کے سینئرحکام بھی سرتاج عزیزکیساتھ ہونیوالی ملاقات میں شریک تھے، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی، مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ نے انسداد دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی کوششوں اور اقدامات کا تفصیلی ذکر کیا، انہوں نے سینیٹر ریڈکوپاک افغان تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
امریکی سینیٹر نے پاکستان کی جانب سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور اس مہم میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔ سینیٹر ریڈ کا تعلق امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹر ریڈ نے امریکی کانگرس کے ایک وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، اس ملاقات میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلیے جاری فوجی آپریشن ''ضرب عضب'' اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، امریکی سینیٹر نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔ اے پی پی کے مطابق جیک ریڈ نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔