اعتزاز حسن کے بعد ہنگو کے ایک اور نوجوان عباس علی نے جرات کی تاریخ رقم کردی

عباس علی نے دہشتگردی کے دوران خودکش حملہ آور کومار ڈالا اور خود بھی جام شہادت نوش کیا۔

عباس علی نے دہشتگردی کے دوران خودکش حملہ آور کومار ڈالا اور خود بھی جام شہادت نوش کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

اعتزاز حسن کے بعد ہنگو کے نوجوان عباس علی نے قربانی کی تاریخ رقم کردی۔ اس نے جمعہ کے روز پشاور کی مسجد میں دہشتگردی کے دوران خودکش حملہ آور کومار ڈالا اور خود بھی جام شہادت نوش کیا۔


ایک نیوز چینل کے مطابق عباس علی جس کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، یو اے ای سے چند روز قبل ہی وطن واپس آیا تھا۔ عباس والد کے ہمراہ حیات آباد کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کر رہا تھا کہ اچانک حملہ آور مسجد میں داخل ہوئے۔ محب علی نے بتایا کہ ان کی آنکھوں کے سامنے عباس نے خودکش حملہ آور کو مار ڈالا جس کے بعد ان کو بیٹا خود بھی شہید ہو گیا۔ عباس علی کی جرات کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story