ہار ماضی کا حصہ بن چکی تمام تر توجہ ویسٹ انڈیزکیخلاف میچ پرہے حارث سہیل

ورلڈ کپ میں شائقین کی توقعات کے سبب کھلاڑیوں پردباؤ ہوتاہے، مڈل آرڈر بلے باز

نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز یواے ای سے مختلف اور اسپنرزکیلیے مشکل ہیں، حارث سہیل۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے مڈل آرڈربلے باز حارث سہیل کا کہنا ہے بھارت کے ہاتھوں شکست ماضی کا حصہ بن چکی ہے اور اب تمام تر توجہ ویسٹ انڈیزکیخلاف میچ پرمرکوزہے۔


کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میچزمیں اچھے آغاز کے باوجود بڑا اسکورنہیں کرپارہا، کچھ خامیاں ہیں جنھیں ٹریننگ میں دورکرنے کی کوشش کررہا ہوں، 30 سے 35 رنز کوسنچری میں تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شائقین کی توقعات کے سبب کھلاڑیوں پردباؤ ہوتاہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز یواے ای سے مختلف اور اسپنرزکیلیے مشکل ہیں، یہاں بھی لمبی اننگز کھیلنے کیلیے دگنی پریکٹس کررہاہوں۔
Load Next Story