سیکیورٹی آفیشلز اور پچ سائیڈرز میں آنکھ مچولی جاری
افغانستان وبنگلہ دیش کے میچ میں بھی ایک شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
افغانستان وبنگلہ دیش کے میچ میں بھی ایک شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا فوٹو: فائل
ورلڈکپ کے دوران سیکیورٹی آفیشلز اور پچ سائیڈرز کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے، افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے دوران بھی ایک شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن و سیکیورٹی یونٹ نے واضح کردیا تھا کہ اس بار میگا ایونٹ کو زیادہ خطرہ پچ سائیڈرز سے ہے، وہ میچ کے نشریاتی وقت میں چند سیکنڈزکے تعطل سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ گذشتہ دنوںکینبرا کے منوکا اوول پر افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کے دوران بھی ایک شخص کو نہ صرف گراؤنڈ سے باہر کیا گیا بلکہ اس پر باقی ایونٹ کے دوران کسی بھی وینیو میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
آئی سی سی نے یہ کارروائی اپنی اسٹیڈیم میں داخلہ پالیسی کی خلاف ورزی پر عائد کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ایک ڈیوائس (موبائل فون یا لیپ ٹاپ) کے ذریعے میچ کی تازہ ترین صورتحال باہر کسی دوسرے ملک میں بھیج رہا تھا جس پر اسے وینیو سے باہر کردیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس واقعے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ کس قدر چوکس ہے۔
واضح رہے کہ یہ رواں ورلڈ کپ میں کسی پچ سائیڈر کو وینیو سے بیدخل کرنے کا پانچواں واقعہ ہے۔ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے میچ سے ایک ساتھ تین افراد کو باہر کیا گیا تھا،ایک شخص کو آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں اسٹیڈیم سے باہر نکالا گیا تھا۔ افغان بنگلہ میچ کے دوران 10 ہزار 900 شائقین منوکا اوول میں موجود تھے، ان میں سے مجموعی طور پر پانچ کو اسٹیڈیم بدر کیا گیا، 2افراد کو سیکیورٹی سے الجھنے اور باقی تین کو کراؤڈ پر چیزیں پھینکنے کی وجہ سے یہ سزا دی گئی۔