پاکستان سے میچ میں آفریدی اور یونس پرکڑی نگاہ رکھیں گے ویسٹ انڈین قائد
دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچز ہار چکیں لہٰذا ایک جیسی صورتحال کا سامنا ہے، جیسن ہولڈر
بھارت سے میچ میں پاکستان کی کارکردگی زیادہ بہتر نہیں رہی، ویسٹ انڈین قائد۔ فوٹو: فائل
WASHINGTON:
ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی اور یونس خان پر کڑی نگاہ رکھیں گے، یہ دونوں عمدہ پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں جیسن ہولڈر نے کہاکہ دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچز ہار چکیں لہٰذا ایک جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت سے میچ میں پاکستان کی کارکردگی زیادہ بہتر نہیں رہی، ہم اپنے مقابلے میں شاہد آفریدی، یونس خان اور محمد عرفان پر خصوصی نظر رکھیں گے، یونس خان انٹرنیشنل کرکٹ کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں،اسی لیے ہمیں ان پر نظر رکھنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کرنی ہے۔