سلیمان لاشاری قتل کیس میں سلمان ابڑو اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
ملزمان پر8مئی کو ڈیفنس میں سلیمان لاشاری کو گھرمیں داخل ہوکر فائرنگ کرکے قتل کرنےکاالزام ہے
ملزمان کا صحت جرم سے انکار، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان ابڑو کو 9 مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضابلوچ نے سلیمان لاشاری قتل کیس میں ملوث سلمان ابڑو، پولیس اہلکار راشد عمران، مقبول بروہی اور یاسین پر فرد جرم عائدکردی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔
جمعرات کوجونائیل جیل حکام نے سلمان ابڑواورسینٹرل جیل حکام نے دیگرملزمان کوعدالت میں پیش کیا،فاضل عدالت نے سلمان ابڑو پرالگ فردجرم عائدکی ہے اوراسے دوبارہ9مارچ کوطلب کیاہے جبکہ دیگر نامزد ملزمان کو 11مارچ کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تمام گواہوں کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں اور مذکورہ تاریخوں کو عدالت میں طلب کیا ہے، چالان میں 42گواہوں کے ناموں کا اندراج ہے جبکہ4چشم دید گواہ ہیں، ملزمان پر8مئی کو ڈیفنس میں سلیمان لاشاری کو گھرمیں داخل ہوکر فائرنگ کرکے قتل کرنےکاالزام ہے،ملزمان کیخلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج ہے۔