انڈر17 کرکٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو2 وکٹ سے شکست دیدی
پاکستان نے211 کا ہدف یوسف کے 78 رنز کی بدولت 7 بالز قبل حاصل کیا، شاداب کی 4 وکٹیں
پاکستان نے211 کا ہدف یوسف کے 78 رنز کی بدولت 7 بالز قبل حاصل کیا، شاداب کی 4 وکٹیں. فوٹو: فائل
انڈر17 ون ڈے کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2 وکٹ سے مات دے دی.
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 210 رنز بنائے، اوپنر اور کپتان ایم ہولڈن نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، بعدازاں وکٹ کیپر موریس نے 59 رنز بناتے ہوئے ٹیم کا اسکور210 تک پہنچایا، شاداب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے38رنز کے بدلے4 شکار کیے، محمد اصغر2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے، سیف علی غوری اور سجاول ریاض نے ایک، ایک وکٹ پائی۔
ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستانی اوپنر سجاول ریاض(18) اور کپتان گوہر حفیظ10)) نے 33 رنز کا آغاز فراہم کیا، بعدازاں غلام حیدر9 اور شاہد علی خان 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، صرف 55 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد یوسف بابر نے وکٹ کیپر عمیر مسعود کے ساتھ مل کر 94 رنز جوڑ کر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا، عمیر 39 رنز بناکرہمت ہار گئے لیکن یوسف نے حریف بولرز کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بجائے جارحانہ انداز اپنا لیا، انھوں نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ مل کر ٹیم کو 7 گیندیں قبل ہی فاتح بنادیا، وہ 78 رنز کے ساتھ سر اٹھائے پویلین لوٹے، جی پانائی اور ہولڈن نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔