سندھ اسپورٹس بورڈ کوچنگ کیمپ میں اسد شفیق کے کرکٹرز کو مفید مشورے
دلجمعی اور لگن کے ساتھ کھیل پر توجہ دی جائے تو کامیابی مقدر بنتی ہے، ٹیسٹ کرکٹر
کرکٹ کھیلنا صرف میرا شوق تھا اور پاکستان کی نمائندگی کا کبھی نہیں سوچا تھا، اسد شفیق۔ فوٹو: فائل
ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے محکمہ کھیل کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری سندھ اسپورٹس بورڈ کوچنگ کیمپ میں زیر تربیت کرکٹرز کو مفید مشوروں سے نوازا۔
اسد شفیق نے کہا کہ کرکٹ کھیلنا صرف میرا شوق تھا، پاکستان کی نمائندگی کا کبھی نہیں سوچا تھا، آج جس مقام پر ہوں اس کے لیے انتھک محنت کے ساتھ نچلی سطح پرکوچنگ کیمپس میں بھی شرکت کی۔
انھوں نے کہا کہ دوران تربیت میری خواہش ہوتی تھی کہ کیمپ میں کوئی ٹیسٹ کرکٹر آکر ہماری تکنیک پر کام کرے تاکہ کھیل میں نکھار آسکے، رواں کیمپ کے ٹرینر عمران خلیل اور مسرور سے میں بھی استعفادہ حاصل کرچکا ہوں، دلجمعی اور لگن کے ساتھ کھیل پر توجہ دی جائے تو کامیابی مقدر بنتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس محمد فاروق خان نے کہا کہ محکمہ کھیل باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔ بعد ازاں اسد شفیق نے کیمپ کے شرکا کو ٹپس دیتے ہوئے بیٹنگ کے رموز سکھائے۔