لیاری ایکسپریس وے پر تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری ہے کمشنر

تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران 90 سے زائد انکروچمنٹ یونٹس کو مسمار کر دیا گیا

کمشنر کراچی روشن علی شیخ نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کی جلد از جلد تعمیرکیلیے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔ فوٹو: این این آئی

KARACHI:
کمشنر کراچی روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کے راستے میں قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


جس کے نتیجے میں 90 سے زائد انکروچمنٹ یو نٹس کو مسمار کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج اپنے دفتر میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمن کے ساتھ ایک اجلاس کے موقع پر کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد الطاف علی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ، کمشنر کراچی نے کہا کہ عوام کو بلارکاوٹ اور تیز ترین سفری سہولیات فراہم کر نے کے سلسلے میں لیاری ایکسپریس وے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری رہا ، روزانہ 20 سے زائد ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔

تجاوزات کا خاتمہ رینجرز ، پولیس ،انسداد تجاوزات سیل ، کے ایم سی انفورسمنٹ سیل ،بھاری بلڈوزر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر سیف الرحمن کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کیا جارہا ہے، روشن علی شیخ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ متاثرین کے ساتھ نرم رویہ اپنایا جائے اور انھیں متبادل پلاٹ اورمعاوضے کے بارے میں یقین دلایا جائے اور بتایا جائے کہ اگر کچھ قانونی پیچید گیوں اور متاثرین کی جانب سے دیر سے درخواست دائر کرنے کے باعث تاخیر ہورہی ہے تو انھیں بھی جلد دور کرکے معاوضے کی رقم اور متبادل پلاٹ فراہم کرنے کے آڈر جاری کردیے گئے ہیں،روشن علی شیخ نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کی جلد از جلد تعمیرکیلیے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔
Load Next Story