سارہ لورین نے بھوجپوری اور تامل فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی
ہمیشہ کی طرح آج بھی صرف منفردکام کرنے کوترجیح دیتی ہوں، سارہ لورین
ادھیان ثمن کی ہے تووہ ایک بہترین اداکارہیں اوران کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، سارہ لورین فوٹو : فائل
پاکستانی اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے '' عشق کلک '' کی شوٹنگ کے دوران بھارت میں بننے والی بھوجپوری اور تامل فلموں کی پیشکش کومسترد کردیا۔
زیرتکمیل فلم میں ادھیان ثمن کے ساتھ فلمائے جانے والا ایک سین جہاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ، وہیں پاکستانی اداکارہ کی شہرت کے چرچے ہندی کے علاوہ دوسری زبانوں میں بننے والی فلموں کے معروف فلمسازاداروں میں بھی ہونے لگے ہیں۔
اسی سلسلہ میں گزشتہ دنوں دو فلمساز اداروں نے سارہ کو سائن کرنے کے لیے ملاقات کی لیکن فلم کی کہانی سننے کے بعد انھوںنے انکارکردیا۔ ممبئی سے فون پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے سارہ لورین نے بتایا کہ میں ہمیشہ کی طرح آج بھی صرف منفردکام کرنے کوترجیح دیتی ہوں' مجھے جب تک فلم کی کہانی اوراپنا کردارمضبوط نہ لگے، میں اس وقت کسی بھی پروجیکٹ کوسائن نہیں کرتی۔ گزشتہ دنوں ہم ممبئی میں اپنی زیرتکمیل فلم '' عشق کلک '' کی شوٹنگ کررہے تھے کہ ادھیان ثمن نے مجھے شادی کی پیشکش کرڈالی۔ یہ خبربھارتی میڈیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ مجھے ہر کسی کویہ بتانا پڑا کہ یہ صرف ایک سین تھا۔
مگرایک بات توطے ہے کہ اس خبرکا رسپانس بہت بھرپورملا۔ اسی دوران مجھے بھوجپوری اورتامل زبان میں بننے والی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی تھی لیکن میں نے کہانی اوراپنے کردار سننے کے بعد ان کوسائن کرنے سے انکارکردیا تھا۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ میں اپنا فوکس صرف اورصرف ہندی زبان میں بننے والی فلموں پررکھنا چاہتی ہوں۔ دوسری طرف مجھے بالی ووڈ کے ایک معروف فلمسازادارے نے بھی اہم کردارآفرکیا ہے جس کوسائن کرنے کے لیے جلد معاملات طے کرونگی۔ انھوں نے بتایاکہ فی الحال میری تمام ترتوجہ اپنی فلم ''عشق کلک''پرمرکوز ہے۔
اس فلم کی کہانی، میرا کرداراورخاص طورپرمیوزک بہت جاندارہے۔ اس لیے مجھے اس پروجیکٹ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ جہاں تک بات ادھیان ثمن کی ہے تووہ ایک بہترین اداکارہیں اوران کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ پہلی فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ اہم رول تھا اور اب ادھیان ثمن ہیں تودونوں ہی منفرد اداکارہیں، اس لیے ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔