بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی عطیہ کردہ خون کے اجزا کی فروخت روکنے میں ناکام

شہر میں بلڈ بینکوں کی مانیٹرنگ اور محفوظ انتقال خون کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عمل سردخانے کی نذر کردیا گیا

بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر بھی جمع خون کے عطیات میں سے اجزا نکال کر اسپتالوں کو فروخت کردیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے کراچی میں بلڈ بینکوں کی مانیٹرنگ اورمحفوظ انتقال خون کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عمل کو سردخانے کی نذر کردیا جس کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں باقاعدہ خون کی تجارت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔


بعض نجی اسپتال اور این جی اوزخون کے عطیات لے کر ان میں سے خون کے پلازمہ سمیت دیگر اجزا نجی اسپتالوں کو بھی فروخت کررہے ہیں لیکن سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے اس گھناؤنے کام کی اطلاع کے باوجود چپ ساد رکھی ہے، ماہر امراض خون کا کہنا ہے کہ عطیہ کیے جانے والے خون میں 4 اقسام کے اجزا ہوتے ہیں، بے نظیر بھٹوکی سالگرہ کے موقع پر بھی خون کے عطیات جمع کیے گئے تھے، خون کی تجارت کرنے والوں نے ان عطیات کردہ خون میں سے اجزا نکال کر بعض نجی اسپتالوں کو فروخت کردیے،سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی جانب سے محفوظ خون کی فراہمی کے عمل کو یقینی بنانے کیلیے چپ ساد رکھی ہے۔
Load Next Story