احمد شہزاد کرائسٹ چرچ میں ہم وطن صحافی سے الجھ پڑے
اوپننگ بلے باز کو برطانوی ویب سائٹ کے نمائندے پر غصہ تھا مگر غلط شخص پر دل کی بھڑاس نکال دی۔
اوپننگ بلے باز کو برطانوی ویب سائٹ کے نمائندے پر غصہ تھا مگر غلط شخص پر دل کی بھڑاس نکال دی۔ فوٹو؛فائل
پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کرائسٹ چرچ میں ہم وطن صحافی سے الجھ پڑے، رپورٹ کے مطابق انھوں نے مذکورہ صحافی کے پاس جا کر ان پر متعصب ہونے کا الزام بھی لگایا۔
انھیں بعض ٹویٹس پر اعتراض تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ٹویٹس اس صحافی نے نہیں کی تھیں جس سے احمد شہزاد الجھے،بعد میں علم ہوا کہ انھیں برطانوی ویب سائٹ کے نمائندے پر غصہ تھا مگر غلط شخص پر دل کی بھڑاس نکال دی، حقیقت کا علم ہونے پر انھوں نے صحافی سے معذرت بھی کی۔