میں بنی ہواؤں کی ہم سفر
آزادی، خودمختاری، توازن۔۔۔۔کتنے خوب صورت احساسات میرے ہم سفر تھے
سائیکل پر بیٹھ کر پیڈل مارتے ہی بچپن یاد آگیا، ماڈل: رانیہ خان۔ فوٹو: ایکسپریس
دل میں اچانک ایک شوخ امنگ جاگی، اور میں مسکرادی۔
سوچنا کیا، بس کرلیا جائے۔
چھوٹے بھائی کی سائیکل اٹھائی اور سڑک پر نکل آئی۔
سائیکل پر بیٹھ کر پیڈل مارتے ہی بچپن یاد آگیا، وہ گھر کے آنگن اور گلیوں میں سائیکل چلانے کا پہلا حسین تجربہ۔
ذرا سا لڑکھڑائی، پھر سنبھل گئی۔
میرے پیروں کی گردش سے بندھے پہیے مجھے لے کے چلے۔ ہوا اپنی ساری تازگی، شگفتگی اور شرارت کے ساتھ میری ہم راہی بھی تھی اور ''بادِ مخالف'' بھی بنی ہوئی تھی، جس سے بڑے پیار سے لڑتی میں آگے بڑھتی رہی۔
آزادی، خودمختاری، توازن۔۔۔۔کتنے خوب صورت احساسات میرے ہم سفر تھے۔
کتنا اچھا لگا جب میں نے سائیکل کی اترجانے والی چین چڑھا کر جانا کہ میں مشکلات پر قابو پاسکتی ہوں، اپنے مسئلے خود حل کرسکتی ہوں۔
سفر تمام ہوا، گھر واپسی ہوئی، لیکن توازن خوداعتمادی سے لبریز اور ہوا میں اُڑنے کا کومل احساس میری روح کو مہکائے ہوئے ہے۔