اے این ایف نے بندرگاہ اور ایئر پورٹ سے کروڑوں کی منشیات پکڑ لی
بندرگاہ میں کنٹینرسے پونے21کلوہیروئن برآمدکرکے3ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،ہیروئن ملائیشیااسمگل کی جارہی تھی
اے این ایف نے ایئر پورٹ پربیرون ملک سے آنیوالے3مسافروں سے980گرام ہیروئن اور320گرام خطرناک(آئس)ڈرگ برآمدکرلی ۔ فوٹو : ساجد رؤف / ایکسپریس
اے این ایف نے بندرگاہ پرکارروائی کرتے ہوئے20 کلو 800 گرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن برآمد کرکے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا برآمد کی جانے والی ہیروئن ملا ئیشیا اسمگل کی جارہی تھی۔
کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنیوالے3 مسافروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے980 گرام ہیروئن اور 320 گرام خطرناک (آئس)ڈرگ برآمد کر لی گئی، تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے کنٹینر سے20 کلو 800 گرام ہیروئن برآمد کر کے3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ترجمان اے این ایف کے مطابق کنٹینر سے برآمد کی جانے والی ہیروئن انتہائی مہارت سے نمک کے ٹکڑوں میں چھپائی گئی ہے اور برآمد کی جانے والی ہیروئن ملائیشیا اسمگل کی جانی تھی۔
تاہم اے این ایف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، برآمد کی جانے والی ہیروئن کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے، گرفتار ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھ کر تفتیش کی جا رہی ہے .جمعہ کو اے این ایف اہلکاروں نے کراچی ایئر پورٹ پر2 مختلف کارروائیوں میں بنکاک اور سعودی عرب سے واپس آنے والے3 مسافروں کو گرفتار کرکے 980 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق بنکاک سے آنے والے مسافرکے قبضے سے ہیروئن سے بھرے 87 کیپسول برآمد کیے گئے جس میں موجود ہیروئن کا وزن 980 گرام ہے جبکہ سعودی عرب سے آنے والے 2 مسافروں کے سامان میں موجود ٹوتھ پیسٹ کے پیکٹ سے 320 گرام خطرناک (آئس) ڈرگ برآمد کی گئی ہے انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔