غیرملکی ’’گرانٹ‘‘بھی فیلڈنگ کے مسائل کم نہ کرسکی
پاکستانی کرکٹرز نے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کو شرمندہ کرانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی
پاکستانی فیلڈرزکی ویسٹ انڈیز کیخلاف ناقص کارکردگی،کئی کیچز ڈراپ کیے۔ فوٹو : فائل
غیرملکی''گرانٹ''بھی فیلڈنگ کے مسائل کم نہ کرسکی اور پاکستانی کرکٹرز نے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کو شرمندہ کرانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوںکے فیلڈنگ کوچ و ٹرینر گرانٹ لیوڈن سے جھگڑے اور استعفے کی خبریں سامنے آئی تھیں، بعد ازاں ٹیم مینجمنٹ نے یہ ''خوشخبری'' بھی سنائی کہ پلیئرز خوشگوار ماحول میں فیلڈنگ پریکٹس کررہے ہیں تاہم اس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آرہا،ہفتے کو کرائسٹ چرچ میں ناصر جمشید نے فیلڈنگ میں سستی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے ڈیوائن اسمتھ کا ایک آسان کیچ ڈراپ کیا،ویسٹ انڈین اوپنر نے16کے انفرادی اسکور پر محمدعرفان کی گیند پر ہک شاٹ کھیلنا چاہا، گیند تھرڈ مین پر کھڑے فیلڈر کی جانب گئی لیکن وہ اسے نہ تھام سکے، عمراکمل وکٹ کیپنگ کریں اور کیچ نہ چھوڑیں ایسا ممکن نہیں، وکٹ کیپر نے 83کے مجموعی اسکور پر مارلون سموئلز کو موقع فراہم کیا۔
بدقسمت بولر شاہد آفریدی تھے، مایوس آل راؤنڈر بعد ازاں خود بھی اسی بیٹسمین کا شارٹ مڈ وکٹ پر کیچ نہ تھام سکے، سموئلز اس کے بعد انفرادی اسکور میں 11رنزکا ہی اضافہ کر پائے،آفریدی نے131کے مجموعی اسکور پر ڈیرن براوو(45) کا بھی کیچ گرا دیا، کیریبیئن بیٹسمین مزید4رنز بناکر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، محمد عرفان نے لینڈل سیمنز کا کیچ45 رنز پر چھوڑکر وہاب ریاض کو وکٹ سے محروم کیا،تھرڈ مین پوزیشن پر کھڑے طویل قامت پیسر گیند کو قابو نہ کرپائے،گراؤنڈ فیلڈنگ میں غفلت کی وجہ سے حریف ٹیم کیلیے سنگلز کو ڈبلز میں تبدیل کرنے کے مواقع پیدا ہوتے رہے،کئی باؤنڈریز کو بھی روکنے میں ناکامی ہوئی۔