بزدل کپتان ٹیم پر رحم کرو شعیب اختر مصباح پر برس پڑے
بھارت کے ہاتھوں لگنے والے زخم پر کیریبیئن ٹیم سے شکست نے نمک چھڑک دیا، جاوید میانداد
صرف ایک رن پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ جائیں تو کیسے اس ٹیم کا دفاع کیا جاسکتا ہے، وسیم اکرم۔ فوٹو : اے ایف پی
KARACHI:
ورلڈ کپ میں بھارت کے بعد ویسٹ انڈیز سے بھی عبرتناک شکست پر سابق کرکٹرز بھی سخت رنجیدہ ہیں، شعیب اختر نے مصباح الحق کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ ان جیسا بزدل اور خود غرض کپتان کبھی نہیں دیکھا انہیں ٹیم پر رحم کرنا چاہیے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں لگنے والے زخم پر کیریبیئن ٹیم سے شکست نے نمک چھڑک دیا، وسیم اکرم نے کہا کہ بدترین پرفارمنس پر بیٹسمینوں کا کسی صورت دفاع نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پیسر شعیب اخترنے کہا کہ میں بھارت میں موجود ہوں، لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ وہی ٹیم ہے جس سے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی جا رہی تھی، انھوں نے کہا کہ میں نے مصباح الحق جیسا بزدل اور خود غرض کپتان زندگی میں نہیں دیکھا،انھیں پاکستان ٹیم پر رحم کرنا چاہیے، یونس خان کوتوون ڈے کرکٹ کھیلنا ہی نہیں آتی جبکہ احمد شہزاد کو بھی باہر کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس عمران خان کے بعد کوئی لیڈر نہیں آیا۔
موجودہ کپتان خود ڈر کر کھیلتا ہے۔ سابق کپتان جاوید میانداد نے آئی سی سی کیلیے کالم میں تحریر کیا کہ اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ کے ابتدائی دونوں میچز ہار گیا، اصل مسئلہ یہ ہے کہ کپتان مصباح الحق اور کوچ وقار یونس نے اپنی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا، بھارت کے ہاتھوں لگے زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے تھے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ناکامی نے ان پر نمک چھڑک دیا۔انھوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ مصباح الحق کا اپنے بولرز پر سے اعتماد اٹھ گیا،آئرلینڈ جیسی ٹیم سے شکست کے بعد ویسٹ انڈین کھلاڑی بھی دباؤ میں تھے لیکن انھوں نے بہتر حکمت عملی کے ساتھ حریف بولرز کا مقابلہ کیا۔
ہمارے بیٹسمینوں کو نجانے کس بات کی جلدی تھی،سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم کو بھر پور ردھم میں آنے کیلیے فوری طور پر ایک بڑی کامیابی کی ضرورت ہے۔ سابق آل راؤنڈر وسیم اکرم نے کہا کہ صرف ایک رن پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ جائیں تو کیسے اس ٹیم کا دفاع کیا جاسکتا ہے ، ناصر جمشید اور احمد شہزاد کو زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے حریف بولرز کو وکٹوں کا تحفہ دیا۔