جوئے کو ختم کردیں تو سب خودبخود ٹھیک ہوجائیگا راشد لطیف

 70 فیصد کھلاڑی صاف ستھرے ہیں، سب کوبلا کرپوچھیں کہ کون کون فکسنگ کرتا ہے

 70 فیصد کھلاڑی صاف ستھرے ہیں،سب کوبلا کرپوچھیں کہ کون کون فکسنگ کرتا ہے۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ کرکٹ سے جوئے کو ختم کردیا جائے تو سب خودبخود ٹھیک ہوجائے گا۔


ایکسپریس نیوزکے پروگرام '' جوش جگا دے'' میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی قومی ٹیم کو لے ڈوبی، آیا ہوا یہ بُرا وقت بھی ٹل جائے گا۔ میچ فکسنگ کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا، کرکٹ کا 25 سالہ ریکارڈ نکلوایا جائے، ہمارے 70 فیصد کھلاڑی صاف ستھرے ہیں،سب کوبلا کرپوچھیں کہ کون کون فکسنگ کرتا ہے۔

شکست کی بہت سی وجوہات ہیں، کسی کا نام نہیں لوں گا، ورلڈ کپ ابھی ختم نہیں ہوا ، اگلے میچز میں ہمت اور حوصلے کے ساتھ میدان میں اترے تو کامیابی مقدر بن سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ یونس خان کی فارم واپس آسکتی ہے،پلیئرز نہیں نظام بدلنے کی ضرورت ہے، باتیں بہت ہو چکیں، اب عمل کرنا ہوگا، قومی سلیکشن کمیٹی ڈمی ہے، اس کے ارکان کوئی بڑا کھلاڑی سامنے نہ لا سکے۔
Load Next Story