پولیس کی سرپرستی میں جرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں
سپاہی محمد اکرم نہ صرف جرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی میں مصروف ہےبلکہ منشیات فروشی کے اڈے بھی چلارہا ہے، علاقہ مکین
اعلیٰ حکام نوٹس لیں، علاقہ مکین، اہلکار کیخلاف کارروائی کی جائیگی، جنید شیخ فوٹو: فائل
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے.
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں جرائم بڑھنے لگے ہیں ، کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن کے مکینوں نے ایکسپریس کو بتایا کہ زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں سپاہی محمد اکرم عرف ملا اکرم علاقے میں نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں مصروف ہے بلکہ نورانی بستی میں منشیات فروشی و فحاشی کے اڈے بھی چلارہا ہے، ناصر جمپ پر بھی شراب کی دکان قائم کی ہوئی ہے ، علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، اگر پولیس یا علاقہ مکین اسٹریٹ کریمنلز کو فوری طور پر رنگے ہاتھوں پکڑ بھی لیں تو محمد اکرم فوری طور پر انھیں چھڑانے کے لیے تھانے پہنچ جاتا ہے ۔
علاقہ مکینوں نے مزید بتایا کہ کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ اور ناصر کالونی میں کئی واٹر ہائیڈرنٹ قائم ہیں جن میں سے 2 واٹر ہائیڈرنٹ اکرم کی ملی بھگت سے چل رہے ہیں ، مذکورہ ہائیڈرنٹ کے مالکان سے اکرم ایک بھاری رقم وصول کرتا ہے اور اس کے عوض انھیں ہر قسم کا تحفظ فراہم کرتا ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انھوں نے متعدد مرتبہ اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا لیکن ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ، ذرائع نے ایکسپریس کو مزید بتایا کہ کئی مرتبہ اکرم کا ٹرانسفر بھی کیا گیا لیکن وہ ہمیشہ اپنے آرڈرز منسوخ کرالیتا، کچھ عرصہ قبل اکرم کی پوسٹنگ لاڑکانہ کردی گئی لیکن مبینہ طور پر80ہزار روپے کے عوض اپنی پوسٹنگ واپس کراچی کرالی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی اکرم کی پوسٹنگ زمان ٹاؤن تھانے کے بجائے کسی اور تھانے میں ہے لیکن وہ اپنے اثر و رسوخ کی بنیاد پر یہاں کام کرتا ہے ، اس سلسلے میں موقف جاننے کے لیے ایکسپریس نے ایس ایس پی کورنگی جنید احمد شیخ سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، انھوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی کی سرپرستی کرنے والے عناصر کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں، مذکورہ اہلکار کے بارے میں انھیں کسی نے مطلع نہیں کیا ہے تاہم اس کے خلاف ضرور ایکشن لیا جائے گا۔