’’دل دکھ رہا ہے کرکٹ کا سوال نہ کریں‘‘ عمران کا قومی ٹیم کی شکست کے سوال پر رد عمل

بار بار پوچھنے پر بھی عمران خان نے کسی بھی تبصرے سے گریز کیا۔

پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 150 رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو : این این آئی

سربراہ تحریک انصاف عمران خان بھی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست پر افسردہ ہوگئے۔


ہفتے کو ہری پور میں جب صحافیوں نے ان سے گرین شرٹس کی شکست کے حوالے سے سوال کیا تو عمران خان نے کہا کہ دل دکھ رہا ہے، ابھی ایسے سوالات نہ کریں۔ بار بار پوچھنے پر بھی عمران خان نے کسی بھی تبصرے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 150 رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story