توانائی بحران کے حل کے لیے صوبوں کاکرداربڑھانے پرغور
چاروں صوبوں میں صوبائی الیکٹرک پاوروریگولیٹری اتھارٹیزکے قیام کی تجویزکاجائزہ لیاجارہاہے۔
چاروں صوبوں میں صوبائی الیکٹرک پاوروریگولیٹری اتھارٹیزکے قیام کی تجویزکاجائزہ لیاجارہاہے۔ فوٹو: فائل
وفاقی حکومت کی طرف سے ملک میں جاری بجلی کے بحران کے حل میں صوبوں کا کردار بڑھانے کے لیے بجلی کی پیداوار، ڈسٹری بیوشن اور قیمتوں کے تعین سمیت دیگرمعاملات صوبوں کومنتقل کرنے سمیت دیگر تجاویز پر غورشروع کردیا۔
ذرائع نے بتایاکہ اس حوالے سے نیپرا ایکٹ میں ترامیم سمیت دیگراقدامات زیرغورہیں جس کے تحت چاروں صوبوں میں صوبائی الیکٹرک پاوروریگولیٹری اتھارٹیزکے قیام کی تجویزکاجائزہ لیاجارہاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے صوبوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کی جائے گی اورمتفقہ حکمت عملی مرتب کی جائیگی۔