مسجدالحرام کاتوسیع شدہ حصہ عوام کے لیے کھول دیاگیا
20 لاکھ افرادبیک وقت نمازکی ادائیگی، گھنٹے میں ایک لاکھ30ہزارزائرین طواف کرسکیں گے
20 لاکھ افرادبیک وقت نمازکی ادائیگی، گھنٹے میں ایک لاکھ30ہزارزائرین طواف کرسکیں گے فوٹو : فائل
ISLAMABAD:
مسجدالحرام کاتوسیع شدہ حصہ عوام کیلیے کھول دیاگیاجس سے حرم میں مزید5 لاکھ نمازیوں کی گنجائش پیداہوگئی ہے۔
حرم میں توسیع کے منصوبے کے تحت مسجدالحرام میں مزید جگہ شامل کرکے اس پرنئی تعمیرات کی گئیں ہیں۔ سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان کی ہدایت پر کھلنے والے حصے سے بزرگ اورنمازی کسی رکاوٹ کے بغیرطواف کعبہ کرسکیں گے۔ شاہ سلمان نے مسجدالحرام اورمسجدنبوی میں نماز جمعہ کے خطبات کا انگریزی، فرانسیسی، اردو، مالے کے بعدترکی اورہاؤسازبانوں میں ترجمے کی بھی ہدایت کی ہے۔
سعودی عرب کے مرحوم فرماں رواشاہ عبداللہ نے توسیعی منصوبہ شروع کیاتھاجس کی تکمیل سے مسجدالحرام میں 20 لاکھ افراد نمازاداکرسکیں گے اورایک گھنٹے میں ایک لاکھ30 ہزارزائرین طواف کعبہ کرسکیں گے۔