بنگلہ دیش لیگ کے لئے انتخاب عالم نے کمیشن مانگا عمران نذیر

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دینے کیلیے انتخاب عالم نے کمیشن مانگا تھا، ٹیسٹ کرکٹر

الزام بے بنیاد ہے، کردار کشی کرنے پر اوپنر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، سابق اسپنر۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے آؤٹ آف فام کھلاڑی عمران نذیر نے الزام عائد کیا ہے کہ انتخاب عالم نے مبینہ طور پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دینے کیلیے ان سے کمیشن طلب کیا تھا۔


دوسری جانب پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز نے اسے اپنی کردار کشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزام بے بنیاد ہے اور وہ اوپنر کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکستوں کی باز گشت ابھی کم نہیں ہوئی ہے کہ قومی کرکٹرز عمران نذیر اور انتخاب عالم کے درمیان نئی محاذ آرائی شروع ہوگئی۔

عمران نذیر کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کھیلنے کی اجازت دینے کے عوض انتخاب عالم نے مجھ سے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیکھنا ہوگا کہ کون کیا کر رہا ہے اگر ایسا ہی چلتا رہا تو پاکستان کی کرکٹ مزید بربادی کی طرف جائے گی۔عمران نذیر کے اس الزام کے جواب میں انتخاب عالم نے اسی اپنی کردار کشی کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان الزامات پر وہ چپ نہیں بیٹھیں گے بلکہ قومی کرکٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
Load Next Story