ترکی سے ایف ٹی اے میں تمام شعبوں کے مفاد کا تحفظ کرینگے خرم دستگیر خان
ترک وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے دوران آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے مذاکرات کی منظوری دی گئی ہے، خرم دستگیر
ترک وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے دوران آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے مذاکرات کی منظوری دی گئی ہے، خرم دستگیر۔ فوٹو: فائل
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مستقبل کے تجارتی معاہدوں میں تحقیق، شفافیت اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ترک وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے دوران آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے مذاکرات کی منظوری دی گئی ہے، اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے اور تمام شعبوں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے حتمی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے،اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پاکستان ترکی ایک دوسرے کے لیے اپنی منڈیوں تک برابر رسائی فراہم کریں۔
انھوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں مینوفیکچرنگ کا تحفظ بلند ٹیرف سے نہیں بلکہ تجارتی دفاع کے قوانین کے ذریعے کیا جا رہا ہے، دنیا کے تمام ممالک تجارت میں اضافے کے لیے ٹیرف میں تیزی سے کمی لا رہے ہیں، اس معاہدے کے ذریعے پاکستان سے ٹیکسٹائل، زرعی اجناس اور ڈیری ولائیو اسٹاک کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے، حالیہ دنوں میں وزارت تجارت نے سروسز ایکسپورٹ کونسل قائم کی ہے جس کے ذریعے سافٹ ویئر، انشورنس اور بینکنگ سروسز کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ پاک ترک عوام کے درمیان بے مثال دوستی کا رشتہ قائم ہے جسے وزیراعظم نواز شریف بھرپور وسیع معاشی تعاون میں بدلنا چاہتے ہیں۔