گولڈ میڈلسٹ کیلیے انعامی رقم دگنی کرنے کی سفارش
گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی کے لیے انعامی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر10کروڑ روپے کر دینی چاہیے، رانا مجاہد
انفرادی چیمپئن کو2 کروڑ، ٹیم ایونٹ کے فاتح پلیئرز کو 60 لاکھ روپے دینے کی تجویز۔ فوٹو: فائل
اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ کیلیے انعامی رقم دگنی کرنے کی سفارش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر اسپورٹس حکام تشویش کا شکار ہیں، اس حوالے سے پی ایس بی کا تھنک ٹینک یہ سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ20 کروڑ کی آبادی رکھنے والا ملک اولمپکس میں میڈلزکیوں حاصل نہیں کر رہا۔
حقائق کا جائزہ لینے اور عالمی مقابلوں میں غیر معمولی کارکردگی کیلیے آئی پی سی منسٹری نے سابق ہاکی اولمپئن سمیع اللہ کی زیرسربراہی ریوارڈ کمیٹی تشکیل دی جس کے ارکان میں رانا مجاہد علی اولمپئن ، عامر نواز اور محمد شفیق شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوچکا جس میں تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا، اراکین طویل صلاح مشورے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ انعامات میں اضافہ کر کے نوجوانوں میں زیادہ محنت کرنے کیلیے تحریک پیدا کی جا سکتی ہے۔
اس موقع پر رانا مجاہد علی نے تجویز دی کہ اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑی کے لیے انعامی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر10کروڑ روپے کر دینی چاہیے۔ یاد رہے کہ 68سال اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان نے صرف ہاکی میں 3 گولڈ میڈل جیتے ہیں، انفرادی کھیلوں میں ریسلنگ اور باکسنگ میں قومی کھلاڑی برانز میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب رہے،ریسلر محمد بشیر نے روم اولمپکس 1960 میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، باکسر شاہ حسین نے سیؤل اولمپکس 1988 میں اعزاز پایا۔
ذرائع کے مطابق ریوارڈ کمیٹی اپنی سفارشات آئی پی سی کے اگلے اجلاس میں پیش کرے گی،وہاں سے منظوری کی صورت میں اسے آئین کا حصہ بنا لیا جائے گا۔اجلاس میں ایک اور تجویز یہ بھی دی گئی کہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی اور آفیشلز کو ایک، ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم ملنی چاہیے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملکی کھیلوں میں پاکستان ہاکی واحد ٹیم ہے جسے اولمپکس میں3 بار گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا،اس نے روم اولمپکس1960، میکسیکو اولمپکس1968 اور لاس اینجلس اولمپکس1984 میں میڈلزجیتے تھے، روم اور میکسیکو اولمپکس کے بعد لاس اینجلس اولمپکس میں فاتح پلیئرزکو پلاٹس سے نوازا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریوارڈ کمیٹی نے تمام امور کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیاکہ اولمپکس سطح پر انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو 2کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، ٹیم ایونٹ کی فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 60، 60 لاکھ روپے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کو 30،30 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔اس میں18کھلاڑی،4آفیشلز کے ساتھ ٹیم ڈاکٹر اور وڈیو اینالسٹ بھی شامل ہوں گے۔