تنازعات میں گھری قومی ٹیم کی برسبین میں بھرپور پریکٹس

چیئرمین بورڈ نے اگلے میچ میں آؤٹ آف فارم پلیئرزکوآرام دینے کی ہدایت دیدی

چیئرمین بورڈ نے اگلے میچ میں آؤٹ آف فارم پلیئرزکوآرام دینے کی ہدایت دیدی۔ فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ کے ابتدائی 2میچز ہارنے کے بعد پے درپے تنازعات میں گھری پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ایلن بارڈر فیلڈ میں بھرپور پریکٹس کی۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائسٹ چرچ سے برسبین پہنچنے کے بعد گرین شرٹس نے ایلن بارڈر فیلڈ میں بھرپور پریکٹس کی، اس موقع پرتمام کھلاڑی تازہ دم دکھائی دیے اورکوچنگ اسٹاف کی زیرنگرانی سخت ٹریننگ کی۔ اسی دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کپتان، کوچ اور منیجر کے ساتھ چیف سلیکٹر معین خان سے بھی فون پر گفتگو کی اور ورلڈ کپ کے اگلے میچ میں آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کو آرام دیتے ہوئے درست انتخاب کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ پیرکو پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا تھا، مینجمنٹ اور کھلاڑی پورا دن میٹنگز میں مصروف رہے جس کا مقصد انتہائی مایوس کن کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کو حوصلہ دینا تھا۔
Load Next Story