یونس خان کی ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تردید
گزشتہ روز یونس خان کے نام سے ٹویٹ کی گئی تھی کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں
یونس خان کا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے، میڈیا منیجر پی سی بی ۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کی ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تردید کی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجرآغا اکبر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کی خبر کے بارے میں یونس خان سے بات کی ہے اور یونس خان کا کہنا ہے کہ اس حوالے انہوں نے کوئی اعلان نہیں کیا درحقیقت ان کا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ ہی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر یونس خان کے نام سے ہی ایک اکاؤنٹ کے ذریعے ٹویٹ کی گئی تھی کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور وہ اپنے تمام پرستاروں کے شکر گزار ہیں۔