ڈس ایبلڈ کرکٹ میں پاکستان نے افغانستان کو کلین سوئپ کر دیا
میزبان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی 17 رنز سے جیت لیا، اشرف کی ففٹی مہمان ٹیم کے کام نہ آئی
میزبان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی 17 رنز سے جیت لیا، اشرف کی ففٹی مہمان ٹیم کے کام نہ آئی۔ فوٹو: فائل
پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں افغانستان کو17 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر164 رنز جوڑے، ایک بازو سے محروم مطلوب قریشی نے 35 گیندوں پر51 رنز کا اضافہ کیا، جہاں زیب ٹوانہ نے44اورعارف رچرڈ نے31 رنز بنائے، عبداللہ نے3اور کپتان نبی اللہ نبی نے2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا،جواب میں85رنز کی عمدہ شراکت کے باوجود افغان ٹیم مقررہ اوورز میں7 وکٹ پر147 رنز بناسکی۔
محمد اشرف نے58گیندوں پر8 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے79 رنزکی جارحانہ اننگز کھیلی، عبید اللہ نے20 رنز اسکور کیے، امیراحمد اورفیاض احمد نے2،2وکٹیں اپنے نام کیں،پاکستان3 میچزکی سیریز کے پہلے دونوں میچ پہلے ہی جیت چکا تھا، آخر میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر پی سی بی کے رکن گورننگ بورڈ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، آباد کے چیئرمین جنید اشرف تالو،محسن شیخانی، حسن بخشی،اسما علی شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے، دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلا جائیگا، دوسرا اور آخری میچ جمعے کوشیڈول ہے۔