ویسٹ ایشیا بیس بال میں ایران نے بھارت کو 15صفر سے شکست د یدی
فاتح ٹیم کے رجب بہترین پچر قرار، بھارتی قائد پاکستانی مہمان نوازی پر خوشی سے سرشار
فاتح ٹیم کے رجب بہترین پچر قرار، بھارتی قائد پاکستانی مہمان نوازی پر خوشی سے سرشار۔ فوٹو: اے پی پی/فائل
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں ایران نے بھارت کو 15-0 سے ہرا دیا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے ماجد، یامین اور جلیل حسن زیب نے 3، 3 رنزبنائے، نیما نے2 جبکہ حنان، یاسر عبداللہ اور اصغر نے ایک، ایک اسکور کیا، بھارتی پلیئرز دوران میچ مکمل طور پر بے بسی کی تصویر بنے دکھائی دیے، ایرانی پلیئر رجب کو میچ کا بہترین پچر قراردیا گیا، دریں اثنا بھارتی بیس بال ٹیم کے کپتان پنکج رامولا کا کہنا ہے کہ ہم دوریاں کم کرنے کیلیے پاکستان آئے ہیں، ویسٹ ایشیا کپ کا ٹائٹل کوئی بھی جیتے اس سے فرق نہیں پڑتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنکج رامولا نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کے خدشات نہیں ہیں، ہم واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور اور پھر اسلام آباد پہنچے، ہرجگہ عوام نے بھرپور استقبال کیا، اسلام آباد میں قیام کے دوران ہمیں ہر قسم کی سہولیات مل رہی ہیں، پاکستانی کھانے بھی بہت ہی شاندار ہیں، یہاں کا موسم اور لوگوں کی زبان بھی مختلف نہیں اس لیے ایسا ہی محسوس کررہے ہیں جیسے اپنے ہی وطن میں ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ویسٹ ایشیا بیس کپ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہی اصل مقصد نہیں ہے، ہم تو یہاں دونوں ممالک کے مابین دوریاں کم کرنے کو اولین ترجیح دے رہے ہیں، دونوں ملکوں کی عوام ایک، دوسرے کے ساتھ پیار، محبت اور بھائی چارے کا رشتہ قائم کرنا چاہتی ہے،دونوں حکومتیں عوام کو آنے، جانے کے لیے بغیر کسی رکاوٹوں کے ویزے جاری کریں۔
سیکیورٹی کے حوالے سے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ جیسے ہی بھارتی ٹیم واہگہ بارڈر سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو یہاں کے عوام نے ہمارا ایسا شاندار استقبال کیاکہ ہمیں سب کچھ بھول کر محسوس ہو رہا تھا کہ اپنے ہی ملک میں ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے واپسی پر امن و بھائی چارے کا پیغام لے کرجائیں گے۔