ویمنز ٹی 20 شارلوٹ نے بطور انگلش کپتان 200 ویں میچ کو فتح سے یادگار بنالیا
تیسرے اور فیصلہ کن مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم نے5 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرے اور فیصلہ کن مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم نے5 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ فوٹو: فائل
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے ویمنز ٹوئنٹی20 کرکٹ سیریز 2-1 سے جیت لی، تیسرے اور فیصلہ کن مقابلے میں مہمان ٹیم نے5 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
انگلینڈ کی شارلوٹ ایڈورڈز نے بطور کپتان اپنے200 ویں میچ کوفتح سے یادگار بنالیا، میزبان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر97رنز جوڑپائی، ہیتھر نائٹ اور ڈینیلی ہیزل نے 2،2 وکٹیں لیں، انگلش ٹیم نے 18.4 اوورز میں5 وکٹ پر102رنز بنالیے، ہیتھر نے26 رنز اسکور کیے، لائیڈیا گرینوے 25رنز بنانے میں کامیاب رہیں۔
واضح رہے کہ شارلوٹ ایڈورڈ نے 1996 میں کیویزکیخلاف ہی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور نوعمر انگلش انٹرنیشنل پلیئر بنیں، 2008 میں انھیں آئی سی سی کی جانب سے انہیں سال کی بہترین خاتون کرکٹر چنا گیا۔